نجی سکولز بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں: گورنر پنجاب

نجی سکولز بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) گورنر پنجاب سے سرونگ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات، چودھری محمد سرور نے کہا کہ نجی سکولز بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، کوئی بھی نیا قانون بنانے سے پہلے مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

وفد نے صدر میاں رضاالرحمان کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی، وفد میں اکرام خان، سلمان مقصود، گلزار احمد اور قاضی نعیم انجم شامل تھے، وفد نے گورنر کو کورونا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، گورنر پنجاب نے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل وزیراعظم کےس امنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

صدر سروننگ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نجی سکولز بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، کوئی بھی نیا قانون بنانے سے پہلے مشاورت میں شامل کیا جائے، پرائیویٹ سیکٹر کی فروغ تعلیم کیلئے خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔

میاں رضا کا کہنا تھا کہ میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ کا نصاب سمارٹ کیا جائے، ا یل ڈی اے کی جانب سے سکولز کی کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر بندش قبول نہیں۔

قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کیلئےخصوصی فنانشل پیکج وقت کی اشد ضرورت ہے، میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ کا نصاب سمارٹ کیاجائے.

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے2008-2009 پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والےکمپیوٹر ٹیچرز کومستقل کرنےکی ہدایت جاری کردی، مراسلے کے ذریعے  5 ہزار سے زائد کمپیوٹر  ٹیچرز کو  فائدہ پہنچے گا۔

پیکٹ پنجاب کے صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ مستقلی کا مسئلہ حل کرنے پر سکول ایجوکیشن کے شکر گزار ہیں،سپریم کورٹ پہلے ہی ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی تھی،سکول ایجوکیشن نے صرف کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کا لیٹر جاری کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer