لاہور میں پولیس گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا

لاہور میں پولیس گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)  لاہور میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، نواب ٹاؤن پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جان  کی بازی ہار گیا، لواحقین نے ایوب چوک پر لاش رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاج کیا۔

وردی بدلی، حکومت بدلی لیکن پنجاب پولیس کا رویہ نہ بدلا،  پولیس اہلکار تشدد سے باز آئے نہ حکمرانوں کے جوابی جمع خرچ سے صورتحال تبدیل ہوئی، نواب ٹاؤن کے رہائشی 25سالہ اشفاق کے لواحقین نے مقامی پولیس پرتشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا الزام عائد کیا ہے، لواحقین کے مطابق پولیس نے بغیر وجہ گھر پر چھاپہ مارا کچھ برآمد نہ ہوا تو اشفاق کو مارنا پیٹا شروع کردیا، بندوق کے بٹ لگنے سے اشفاق موقع پر جاں بحق ہو گیا، لواحقین نے ایوب چوک پر لاش  رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے،ورثاء نے آئی جی پنجاب اور وزیراعظم سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

احتجاج کے دوران ایس پی صدر احسن سیف بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جن کا کہنا تھا کہ نواب ٹاؤن کے اے ایس آئی ایوب نے اہلکاروں کے ہمراہ جوئے کے شبہ میں چھاپہ مارا جس پراشفاق کے اہل خانہ نے پتھراؤ شروع کر دیا، اس دوران اینٹ لگنے سے اشفاق کی موت واقع ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer