رونالڈو کے بعد ڈیوڈ وارنر نے بھی کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دیں

David Warner removes coca cola
کیپشن: David Warner
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یقیناً ان کی 65 رنز کی زبردست اننگ ہے، مگر اس سے بھی بڑی وجہ ان کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو بننے کی کوشش ہے۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد جب آسٹریلوی بلے باز پریس کانفرنس کرنے آئے تو انہوں نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلیں ہٹانے دیں۔جس کے بعد آفیشل سے ایک شخص آیا اور انہیں کچھ کہا جس کے بعد آسٹریلوی بلے باز نے بوتلیں واپس رکھ دیں لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر یہ کرسٹیانو کے لیے ٹھیک ہے تو پھر میرے لیے بھی ٹھیک ہے، لیکن آگے بڑھتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں یورو 2020ء کے دوران کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا دیا تھا۔جس سے کوکا کولا کو کئی ارب ڈار کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر