(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار راہول ارونودی بینرجی اتوار کو بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ بینرجی زیادہ تر بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کرتے تھے۔ وہ تلساری کے علاقے میں ایک شوٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق راہول بینرجی کشتی میں سوار تھے کہ اچانک سمندر میں گر گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اداکار راہول ارونودی بینرجیے پسماندگان میں ان کی اہلیہ پریانکا سرکار اور ایک بیٹا شامل ہیں۔