سٹی42: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہطھ ججوں کے خط کے معاملے پر پی ٹی آئی چیف جسٹس کو خط لکھے گی ۔
خط میں 6 ججز کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے دو ججز کے استعفے کا حوالہ بھی شامل ہوگا ۔ بانی چئرمین نے بھی ہدایات دیدیں، آج پی ٹی آئی کور کمیٹی خط لکھنے کے متعلق طے کرے گی۔
سپریم کورٹ ،ہائی کورٹس کے باہر صبح 11 بجے روزانہ احتجاج کرنے کی تجویز بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں رکھی جائے گی