نادیہ کہف نیو جرسی کی پہلی باحجاب مسلم خاتون جج

نادیہ کہف نیو جرسی کی پہلی باحجاب مسلم خاتون جج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ کی ایک اعلیٰ عدالت میں تاریخ میں پہلی بار ایک حجاب لینے والی خاتون جج بن گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جج کے عہدے پر فائز ہونے والی نادیہ کہف مصری نژاد ہیں اور وہ وکیل کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر فِلپ مرفی نے نادیہ کہف کو اس عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔اس کے بعد مئی میں کمیونٹی لیڈرز جن میں میئرز، کونسل ممبرز، سکول بورڈ ممبرز اور نیو جرسی مسلم لائیرز کے رہنما شامل ہیں، انہوں نے مئی میں ایک خط میں سینیٹر کرسٹن کوراڈو سے اس نامزگی کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔نادیہ کی نامزدگی کی حمایت میں 700 سے زائد افراد ایک آن لائن پٹیشن بھی سائن کی تھی۔

نادیہ کہف امریکی کہ اعلیٰ عدلیہ میں بطور جج خدمات انجام دینے والی تیسری مسلمان ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer