سٹی 42: یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش ، اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کر دی,پٹرول 6روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل3روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ۔۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نےیکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے، پٹرول کی قیمت میں 6روپے فی لٹر اضافے کا امکان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق ہے، پٹرولیم لیوی تیس روپے فی لٹر کی صورت میں اضافہ مزید بڑھ سکتا ہے، پٹرولیم لیوی میں تبدیلی کی صورت میں اضافہ ہائی سپیڈڈیزل پر34 اور پٹرول پر 37روپےاضافہ ہو سکتا ہے، پٹرول 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کل دیں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔