ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ اومان اور یواے ای منتقل

ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ اومان اور یواے ای منتقل
کیپشن: T20 World Cup 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت کی بجائے متحدہ عرب امارات میں ہو گا، آئی سی سی نے تصدیق کردی کورونا کی وجہ سے بھارت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد مشکل تھا، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا.

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت سے یو اے ای اور اومان منتقلی کی تصدیق کردی ہے۔ ورلڈ کپ کے میچز 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز یو اے ای اور اومان منتقل کرنا پڑا تاہم ایونٹ کی میزبانی اب بھی بھارت کے پاس ہی رہے گی۔ صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی نہ کرنے پر افسوس ہے۔

کرکٹ کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہوگا جب اومان میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جائے گا۔مختصر اوورز کے عالمی مقابلے دوبئی، شارجہ، ابوظہبی اور اومان کے میدانوں میں منعقد کئے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer