پاکستانی کتنی کرنسی بیرون ملک لے کر جاسکتے ہیں؟ نیا سرکلر جاری

پاکستانی کتنی کرنسی بیرون ملک لے کر جاسکتے ہیں؟ نیا سرکلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) کسٹمز کا لاہور سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرنسی ڈیکلیئریشن کاؤنٹرز کا قیام، کسٹمز نے بیرون ملک کرنسی کی ترسیل کے لیے ایئرلائنز، ائیرپورٹ سٹاف اور مسافروں کے لیے سرکلر جاری کر دیا ۔

نئے سرکلر کے مطابق مسافر عمر کی بنیاد پر ایک مخصوص کرنسی دوران سفر اپنے پاس رکھ سکیں گے، کسٹمز کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق بالغ مسافر 10 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے برابر کوئی بھی کرنسی بیرون ملک لے کر جاسکتا ہے، جبکہ 18 سال سے کم عمر بچے 5 ہزار امریکی ڈالر یا اسکے مساوی کرنسی لیکر جا سکتا ہے۔

سرکلر کے مطابق شیر خوار بچوں کے نام پہ 5 سو امریکی ڈالر یا مساوی کرنسی بیرون ملک لے جائی جا سکے گی، مسافروں سے دوران سفر اس سے زائد رقم برآمد ہونے پہ کسٹمز قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مسافروں کو امیگریشن سے قبل کسٹمز کاؤنٹر پہ موجود ڈیکلیئریشن فارم پر کرنسی کی تفصیلات لکھ کر دینا ہونگی۔

Sughra Afzal

Content Writer