ٹیکس فراڈ میں ملوث ریسٹورنٹس کیلئے شکنجہ تیار

ٹیکس فراڈ میں ملوث ریسٹورنٹس کیلئے شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:  چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید احمد نے سیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں، پی آراے کی ٹیمیں گاہکوں کے بھیس میں بلزکی پکی رسیدیں نہ دینے والے ریسٹورنٹس کے اعداد و شمار اکٹھے کریں گی۔

پنجاب ریونیواتھارٹی کی ٹیمیں صارفین کےبھیس میں اعداد و شمار اکٹھے کریں گی، گاہکوں کو بلز کی پکی رسیدیں نہ دینے والے ریسٹورنٹس کو بھاری بھرکم جرمانے کئے جائیں گے، صارفین سے سیلز ٹیکس وصول کرنے کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ادائیگی نہ کرنیوالے ریسٹورنٹس کو 5لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

چیئرمین پی آر اے جاوید احمد کہتے ہیں کہ فراڈ کے شواہد ملنے کے بعد انوائس مانیٹرنگ سسٹم کو بائی پاس کرنیوالے ریسٹورنٹس کو سربمہر بھی کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی آراے کہتے ہیں کہ پہلے مرحلہ میں شہرکے پوش علاقوں میں سیلزٹیکس چوری میں ملوث ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اگلےمرحلہ میں لاہورسمیت صوبہ بھرمیں صارفین سے ٹیکس لے کر اپنی جیبوں میں ڈالنے والے ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer