مصر کا اسرائیل سے سفیر واپس بلانے پر غور

Egypt Israel relations sour, City42, Gaza war, Israel, Salahuddin Nexus, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل اور مصر کے درمیان اختلافات اور غزہ میں صلاح الدین محور پراسرائیل کے قبضے کی دھمکیوں کے پس منظر میں قاہرہ نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلانے پر سنجیدگی پرغور کرنا شروع کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام نے بتایا کہ قاہرہ نے تل ابیب کو صلاح الدین محور پر کسی بھی حملے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنےکی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کیا ہے۔بتایا گیا کہ قاہرہ نے تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلانے پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے بات کرنے کی متعدد کوششوں کو مسترد کر دیا۔