اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر ماسیمو سیپولانج کا لاہور چیمبر کا دورہ

اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر ماسیمو سیپولانج کا لاہور چیمبر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر ماسیمو سیپو لانج کی لاہور چیمبر کے عہدیدران صدر ملک طاہر جاوید اورسینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید سے ملاقات۔ اٹالین فیشن انڈسٹری کی طرز پر مقامی فیشن انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایوان صنعت وتجارت میں ہونے والی میٹنگ میں مقامی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات حارث عتیق اور کاروباری خواتین شریک ہوئیں۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی فیشن انڈسٹری کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی انڈسٹری کو ترقی دی جاسکتی ہے۔ ملک طاہر جاوید نے مقامی فیشن انڈسٹری سے تجاویز طلب کرلیں ۔