وفاقی وزیر صنعت وتجارت پرویز ملک کا لاہور چیمبر کا دورہ

وفاقی وزیر صنعت وتجارت پرویز ملک کا لاہور چیمبر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: وفاقی وزیر صنعت وتجارت پرویز ملک نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا۔ صدر ملک طاہر جاوید ،سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید اورچیئرمین رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن چوہدری سمیع اللہ نسیم سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق ایوان صنعت وتجارت میں ہونے والی میٹنگ میں سیکرٹری جنرل لاہور چیمبر شاہد خلیل،میاں زاہد جاوید ،رحمت اللہ جاوید ،اورنگ اسلم چودھری سمیت دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں۔ وفاقی وزیر صنعت وتجارت کو صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید نے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی صنعت کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جانا ضروری ہیں۔ برآمدی حجم بڑھنے سے ہی تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ پرویز ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صنعتکاروں اورتاجروں کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں میکرو اکنامک انڈیکٹرز بہتر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی صنعت وتجارت کو فروغ دینے کیلئے تمام اسٹیک ہولدرز کو اعتماد میں لیکر معاشی پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صنعت وتجارت پرویز ملک نے کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز کو اہمیت دیا جائے گی۔