ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں وزن کم کرنیوالی نئی گولی کی منظوری

امریکا میں وزن کم کرنیوالی نئی گولی کی منظوری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا میں وزن کم کرنے والی نئی گولی کی منظوری سے فوڈ انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا۔

  سستی اور آسان GLP-1 گولیاں انجیکشن سے زیادہ مقبول ہوگئی ہیں، اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

 برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے جنوری سے امریکا میں بھوک کم کرنے والی GLP-1 وزن گھٹانے کی گولیوں کی دستیابی فوڈ انڈسٹری کو اپنی مصنوعات میں وسیع پیمانے پر تبدیلی پر مجبور کر دے گی، کیونکہ انجیکشن کے مقابلے میں سستی اور آسان گولیوں کے استعمال سے زیادہ افراد یہ ادویات اختیار کریں گے۔ 

 امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نووو نورڈسک کی ویگووی گولی کی منظوری کے بعد فوڈ کمپنیوں کے شیئرز گر گئے۔

 اندازوں کے مطابق ایلی للی کی حریف دوا بھی اگلے سال منظور ہو جائے گی، ایسے میں تحقیق بتاتی ہے کہ GLP-1 استعمال کرنے والے صارفین نمکین اسنیکس، بیکری اشیا، سافٹ ڈرنکس اور شراب پر کم خرچ کرتے ہیں جبکہ پروٹین اور فائبر والی غذاؤں کی طرف بڑھتے ہیں۔