ویب ڈیسک: وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر آئیسکو (اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے بجلی کے بلوں میں شامل پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کر دی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو، انجینئر چوہدری خالد محمود کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام ٹیرف کے صارفین پر یکم جولائی 2025 سے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے اپنے قریبی آئیسکو دفاتر سے رابطہ کریں۔