بابر شہزاد تُرک : الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو احکامات جاری کر دیئے۔ احکامات الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر حمید نے جاری کئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ندیم اسلم چوہدری غیرجانبداری کے ساتھ کام نہیں کر سکے۔ موجودہ حالات میں آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت ہے، چیف سیکرٹری کے پی کی اہم ذمہ داری کیلئے پیشہ ور اور غیر جانبدار افسر کی ضرورت ہے۔ موجودہ چیف سیکرٹری کے پی کے الیکشن کمیشن کودرکارمعاونت فراہم کرنے کے قابل نہیں، چیف سیکرٹری کے پی کے ندیم اسلام چوہدری کو تبدیل کر کے مناسب اور تجربہ کار افسر تعینات جائے۔