حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی  

پیاز ،ٹماٹر،وفاقی وزارت تجارت،اجلاس،ترکی،ایران،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزارت تجارت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزارت تجارت کے اجلاس میں حالیہ بارشوں سے سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے اور مارکیٹ میں قلت کی صورتحال زیر غور آئی، اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری تجارت نے کی جس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ایف بی آر کے اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایران، ترکی اور افغانستان کے سفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اپنے ملکوں میں پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں اور اجناس کی قیمتوں اور سرپلس کے بارے میں آگاہ کیا۔

 پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹل امپورٹرز ایکسپورٹرز مرچنٹس ایسوسی نے فوری طور پر پیاز ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے خاتمہ کی تجویز دی تھی جس پر حکومت نے بروقت فیصلہ کیا جس کے بعد امپورٹرز نے مارکیٹ میں استحکام کے لیے تین ماہ کی مدت کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چھوٹ کی تجویز بھی دی تھی۔

وفاقی وزارت تجارت نے امپورٹ پر تین ماہ کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں پی ایف وی اے نے بھارت سے بھی پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت کی تجویز دی۔

وحید احمد کے مطابق زمینی راستہ سے پیاز اور ٹماٹر پاکستان کی منڈیوں تک زیادہ جلدی پہنچ سکتے ہیں تاہم افغانستان اور ایران پاکستان کی طلب اکیلے پوری نہیں کرسکتے، اس لیے ضروری ہے کہ بھارت سے بھی درآمد کی اجازت دی جائے۔ پی ایف وی اے نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے فوری طور پر ریلیف پیکج کی بھی تجویز دی جس میں کھاد، بیجوں کی مفت فراہمی، مالی معاونت اور  بلاسود قرضوں کی فراہمی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بھارت سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی تاحال اجازت نہیں دی ہے دیگر ملکوں سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کے لیے منگل سے سودے طے کرنا شروع کر دیں گے۔