ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز کا احتجاج، 24 گھنٹے الٹی میٹم دیتے ہوئے اہم اعلان

NLE exams protest
کیپشن: Doctors Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید : میڈیکل طلباء این ایل ای کے خلاف سراپا احتجاج شدید نعرے بازی، پولیس کی بھاری نفری برکت مارکیٹ امتحانی مرکز کے باہر تعینات، پولیس کی جانب سے زہریلی گیس کا سپرے  جس سے تین طلباء کی حالت غیر، مظاہرین نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لئے کو  24 گھنٹے کا وقت دیکر احتجاج ختم کردیا۔

لاہور کی برکت مارکیٹ میں نیشنل لائسنسنگ ایگزیمینیشن کا امتحانی مرکز ایک بات پھر میدان جنگ بن گیا، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ بیرئیرزجنگلے اور خار دار تارے لگا کر طلباء مظاہرین کو روکا گیا، طلباء نے دونوں اطراف کی سڑک بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین امتحانی مرکز کی جانب لپکے تو پولیس نے زہریلی گیس کا سپرے کیا گیا جس سے تین طلباء ڈاکٹر کی حالت غیر ہوگئی جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

احتجاج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ان کی جانب سے یہی کہا گیا کہ پولیس جو مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے لیکن ہم ڈرنے والی نہیں اور این ایل ای امتحان کے منسوخی تک احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کے بعد حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد میں پی ایم سی کے باہر دھرنا دیں گے اور پھر بھی مطالبات نہ مانے گئے تو پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور اوپی ڈی کو بند کردیا جائے گا۔
دو گھنٹے کے شدید احتجاج کے بعد میڈیکل طلباء نے احتجاج ختم کردیا، احتجاج کے باعث شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ پولیس کی بھاری نفری فارن گریجوایٹ کا این ایل ای ٹیسٹ ہونے تک امتحانی مرکز کے باہر تعینات رہی۔