سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں ۵ سالہ بچی کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب

SIUT, Sindh, Pediatric, Pediatric Cardiology, Karachi, Success Story, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں ۵ سالہ بچی کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب

(ویب ڈیسک) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانس پلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) میں دل کے سوراخ کی مریض  5 سالہ بچی زینب  اوپن ہارٹ سرجری کے بعد صحتیاب ہو کر آج گھر واپس چلی گئی۔

زینب کے دل میں پیدائشی سوراخ  کی وجہ سے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بڑھتا تھا، اور اسے بار بار  انفیکشن ہوتا تھا۔اس سرجری میں 9 ڈاکٹر، 2ٹیکنیشن اور 8 نرسیں شریک ہوئے۔ یہ ایس آئی یو ٹی میں کم عمر بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کا یہ پہلا کیس تھا۔ ہسپتال میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ حال ہی میں بنایا گیا ہے۔ایس آ ئی یو ٹی مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مفت و اعلیٰ معیاری علاج عزت نفس کے ساتھ فراہم کرتا ہے،جہاں مریضوں کےپیچیدہ بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں نئی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔