لاہور بارایسوسی ایشن کو 120 ملین روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور بارایسوسی ایشن کو 120 ملین روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کی جانب سے منظور کردہ لاہور بار ایسوسی ایشن کو 12 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ۔

صوبے میں لاک ڈاؤن کے باعث جہاں بہت سے معاملات اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہیں وکلا کا کام بھی ٹھپ ہوکررہ گیا ہے، وکلاء کی جانب سے حکومت سے امداد کی اپیل کی گئی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے 12 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کی سفارش پر یہ سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی، محکمہ خزانہ نے وکلاء کو گرانٹ جاری کرنے کی مخالفت جبکہ وزارت قانون نے گرانٹ کے اجراء کی حمایت کی تھی تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مستحق وکلاء کی امداد کے لئے 12 کروڑ کی گرنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم لاک ڈاون میں متاثر ہونے والے مستحق وکلاء میں تقسیم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 327 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14787 تک جا پہنچی ہے، اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ سندھ میں 92، پنجاب میں 95، بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے کورونا وائرس کے 204 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5730 جبکہ صوبہ بھر میں اموات 95 ہوگئیں،  768 زائرین سنٹرز، 1925 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 2951 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب کے شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 1408 تصدیق شدہ مریض ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ لاہور میں 45 روز کے دوران 46 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں 1380 افراد صحت یاب جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer