لیسکو میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی اکھاڑ  پچھاڑ کا فیصلہ

لیسکو میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی اکھاڑ  پچھاڑ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)لیسکو میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ملازمین کی اکھاڑ  پچھاڑ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ,   پاور ڈویژن نے تقروتبادلوں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کے لئے پیسکو کے چیف انجینئر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بھجوا کر فہرستیں مرتب کرا لیں.
 ذرائع کے مطابق لیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹس اور میٹر انسپکٹرز کو  تبدیل  کرنے  کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی, جس میں پیسکو کے چیف انجینئر ٹیکنیکل طاہر معین، ڈی جی ایچ آر سجاد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ظہور الرحمان کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ۔ کمیٹی نے ملازمین کے تقروتبادلوں کا پروپوزل تیار کرنے لیسکو کو فراہم کردیا۔  جس پر لیسکو نوٹیفکیشن جاری کرے گی, تمام ملازمین کے تقرروتبادلے سرکل بدری کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔اس سے قبل گریڈ سترہ سے انیس تک کے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer