ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے میں بڑی پیشرفت

Elevated Express
کیپشن: Elevated Express
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : لاہور شہر میں گلبرگ سے موٹروے تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے میں پیش رفت ، ایل ڈی اے نے حکومت پنجاب کو 84 ارب فنڈنگ کے لئے پچاس فیصد براہ راست اتھارٹی کر قرض  فراہمی کا پرو  پوزل پیش کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعلی پنجاب نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پر میٹنگ لی تھی ۔ ایل ڈی اے نے بڑھتی مہنگائی سے لاگت پر اثرات کا تخمینہ بھی پیش کیا ۔

ایل ڈی اے نے 84 ارب میں سے آدھے فنڈز براہ راست قرض لینے کا پروپوزل دیا تھا ۔ تجویز کے مطابق50 فیصد فنڈنگ بطور پنجاب حکومت ایل ڈی اے اتھارٹی کو دے گی جبکہ0 5 فیصد حکومت پنجاب فوری فنڈز فراہمی کا بندوبست کرے گی ۔

ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے منصوبے کے لئے بنک آف پنجاب سے کمرشل قرض لینے کی مخالفت کی ہے ۔ وزیر اعلی نے پیر  کو ایلی ویٹڈ پر دوبارہ اجلاس بلا لیا ہے ۔ منصوبہ32 ارب سے شروع ہوااور  التوا کا شکار  رہاجبکہ  تعمیراتی میٹیریل بڑھنے سے منصوبہ84 ارب پر پہنچ گیا ہے ۔ ایل ڈی اے نے ایک سال میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے سے ٹول کی آمدن ک تخمینہ 7 ارب لگا رکھا ہے۔