ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگ خان کااپنی  نئی فلم سے متعلق بڑا اعلان 

کنگ خان کااپنی  نئی فلم سے متعلق بڑا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے بادشاہ شارخ خان نے اپنی آنے والی نئی فلم کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا ،  اپنے مداحوں کو باخبر کر دیا کہ ان کی  اب نئی فلم کب  بڑے پردے پر رونما ہو گی ۔

کنگ خان   کرکٹ مصروفیات کے باعث  آج کل اپنے خاندان کے ساتھ دبئی میں آئی پی ایل    کے سلسلے میں موجود ہیں ۔ اسی دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے ان سے بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کو دیکھنے سے متعلق سوال پوچھا تو اس کےجواب میں کنگ خان نے صارف کو کہا کہ" اب میں تھیٹر میں اپنی نئی فلم دیکھنے کا انتظار کروں گا"۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری نئی فلم 1 سال بعد ریلیز ہوگی جبکہ اس فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی، پھر اس کی پوسٹ پروڈکشن کا سلسلہ شروع ہوگا اور اس کے بعد سنیما گھروں کے معمول پر آنے کے بعد یہ فلم ریلیز کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آنے والے سال کنگ خان فلم ساز سدھارت آنند کی فلم ’پٹھان‘ میں اپنی اداکاری کےجوہر بکھرے گے جن میں ان کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی جلوہ گر ہوں گے۔

ایک اور صارف  نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران فلموں کی ناکامی پر وہ خراب اسکرپٹ کو قصور وار ٹھہرائیں گے تو اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ایک شخص کو اپنے کام کرنے پر یقین کرنا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کھڑے رہنا ہوتا ہے، کامیابیاں تو فلم دیکھنے والوں کے ہاتھ میں ہوتی ہیں۔

یاد رہے کنگ خان 2018 میں فلم  " زیرو" میں آخری بار جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد ان کے مداح شاہ رخ کی نئی فلم کے لیے بےتاب ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer