( جمال الدین ) سردی شروع ہوتے ہی ڈرائی فورٹ کی دکانیں سج گئیں، عوام چلغوزے تو اس بار کھا ہی نہیں سکیں گے، پستہ اور کاجو کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر نے لگی ہیں۔
ڈرائی فروٹ سرما موسم کی سوغات سمجھی جاتی ہے اور ہر انسان سردی میں ڈرائی فروٹ کھانا پسند کرتا ہے۔ مارکیٹ میں ڈرائی فروٹ کی تازہ سپلائی تو پہنچ گئی ہے مگر قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ چلغوزہ 3 ہزارروپے فی کلو اضافے کے ساتھ 7 ہزار روپے فی کلو، پستہ 1800 روپے کلو اور کاجو 2000 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ گاہگ نہ ہونے سے دوکاندار بھی پریشان ہیں۔
اچھی مونگ پھلی 460 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ اخروٹ 600 روپے کلوتک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں تمام ڈرائی فروٹ مہنگے ہوئے گئے۔ غریب اب صرف چنے، نمکو اور ریوڑھیاں ہی خرید سکتے ہیں۔