نئے گلوکار اپنے گانوں میں نئی جدت متعارت کروا رہے ہیں: حمیراارشد

نئے گلوکار اپنے گانوں میں نئی جدت متعارت کروا رہے ہیں: حمیراارشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) گلوکارہ حمیراارشد  نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی آمد سے پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے، جلد کامیابی کے لئے نئے آنے والے پہلے گلوکاری کی بنیادی تعلیم حاصل کریں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے گلوکار اپنے گانوں میں نئی جدت متعارت کروا رہے ہیں جس کو سننے والے بہت پسند کر رہے ہیں، گلوکاری کے شعبے میں نئے لڑکے اور لڑکیاں آرہی ہیں جو یقنا گلوکاری کے شعبے میں ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

 نئے گلوکاروں کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے آئیں تاکہ جلد کامیابی ان کا مقدر بن سکے۔    

Shazia Bashir

Content Writer