نوڈیرو ہاؤس لارکانہ کو صدر مملکت کی عارضی رہائش گاہ ڈیکلئیر کر دیا گیا

Nodero House Larkana, City42
کیپشن: File Photo اسلام آباد کے ایوان صدر کی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد کے ایوانِ صدر کے ساتھ لاڑکانہ میں نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس کو  بھی عارضی طور پر صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا  ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سندھ میں اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے  صدر  منتخب ہونے سے پہلے کئی رہائش گاہوں کو استعمال کرتے رہے ہیں جن میں کراچی کا بلاول ہاؤس اور لاڑکانہ کا نوڈیرو ہاؤس بھی شامل ہیں۔ اب صدر مملکت کی حیثیت سے وہ اندرون سندھ لاڑکانہ میں اپنی مصروفیات کے لئے نوڈیرو ہاؤس کو استعمال کریں گے تو ان کی پروٹوکول کے مطابق سکیورٹی اور دیگر امور کو بجا لانے کے لئے نوڈیرو ہاؤس کو  صدر مملکت کی عارضی رہاش گاہ کا درجہ دیا گیا ہے۔

نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس ، لاڑکانہ کو سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کے حکم کا اطلاق 10 مارچ 2024 سے ہوگا۔

نوڈیرو ہاؤس ، لاڑکانہ کو صدر مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ صدر مملکت کی تنخواہ، الاؤنسز اور پریویلیجز ایکٹ 1975 کے تحت قرار دیا گیا۔