ٹوئٹر صارفین کے لئے پریشان کن خبر

Twitter,users,Application
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کروڑوں صارفین کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ پوری دنیا میں سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

 ڈیلی میل کےمطابق  اس وقت کروڑوں افراد پوری دنیا میں ٹوئٹر سروسز کی وجہ سے متاثر ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت تقریباً 56 فیصد افراد کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔

اس ضمن میں کہا گیا ہے 37 فیصد صارفین  کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن میں خرابی کا سامنا ہے جبکہ صرف 7 فیصد کے مطابق ٹوئٹر فیڈ میں خرابی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال مصدقہ وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنا کوئی مؤقف پیش کیا ہے۔