علی رامے: اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن ممبران کے دستخط موجود ہیں ۔عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ۔اپوزیشن نے نمبر گیم پورے ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا ۔اپوزیشن کو رواں ماہ ہی بڑی کامیابی ملنے کی توقع ہے ۔
اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن نے سپیکر صوبائی اسمبلی سے فوری اجلاس بلانے کی بھی ریکوزیشن جمع کروا دی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کچھ اس طرح ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے 184 ارکان ہیں جبکہ ان کو اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی حمایت حاصل ہے جس کی 10 نشستیں ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے انتخاب کے وقت چار آزاد ارکان جبکہ پاکستان راہِ حق پارٹی کے ایک رکن نے بھی ان کو ووٹ دیا تھا۔صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 172 ارکان ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 7 ارکان ہیں۔