(زین مدنی )تھیٹر انڈسٹری کے کیری پیکر کا خطاب پانے والے معروف سٹیج پرڈیوسر سخی سرور بٹ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بند ہوئے تھیٹر ز کے مستحق غریب فنکاروں اور تکنیک کاروں میں راشن اور نقدی تقسیم کی ۔
تفصیلات کے مطابق سخی سرور بٹ نے پرڈیوسرز قیصر ثنا ءاللہ خان، اکبر بٹ ، علی جمشید کینیڈا والے اور سیف گورائیہ کی مدد سے سٹیج کے غریب نادار اور مستحق فنکاروں اور تکنیک کاروں کی فہرستیں مرتب کیں اور ان غریب اور مستحق فنکاروں اور تکنیک کاروں میں راشن اور نقد ی تقسیم کی ۔ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ سخی سرور بٹ نے دو سو سے زائد فنکاروں تکنیک کاروں میں راشن اور نقدی تقسیم کی ہے ۔واضح رہے تھیٹر کو بند ہوئے بارہ روز ہوگئے ہیں اور بارہ روز سے سٹیج کے متعدد جونیئر فنکار تکنیک کار پروڈکشن بوائز گارڈز بے روزگار ہیں اور اپنی زندگیاں بڑی مشکل سے گزار رہے ہیں اور جاری لاک ڈاون کی وجہ سے کہیں آنے جانے سے بھی قاصر ہیں