ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی الرٹ جاری

 جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جاپانی نیشنل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کے بعد جاپانی حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

 شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 حکام کی جانب سے زلزلے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات اور سونامی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔