ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات
کیپشن: CM met with Air Vice Marshal Zafar Aslam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کی تعریف کی۔
 تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کی تعریف کی، وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہا۔
 وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایئر فورس کے شاہین قوم کے ہیروہیں، ایئرفورس کے جوانوں نے ملک کی فضا ئی سرحدوں کی ہمیشہ بہادری سے حفاظت کی ہے،قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا  تھا دشمن نے جب بھی ملک پر میلی نظر ڈالی تو پاک فضائیہ کے بہادروں نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا مزید  کہنا تھا کہ  قومی تعمیر کے شعبوں میں پاک فضائیہ کے بہترین کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔  تعلیم و صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔