پرویز الٰہی نے فواد چودھری کی اہلیہ سےمعافی مانگ لی

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز  الٰہی نے فواد چودھری کی اہلیہ سے معذرت کرلی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چودھری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔پرویز الٰہی کی معذرت پر حبا چودھری نےمشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر سابق وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہےکہ فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد پرویز الٰہی کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فواد چودھری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، اگر پہلے گرفتار کرلیا جاتا تو ہمارا کام بن جانا تھا۔