ویب ڈیسک: سکولوں میں بچوں کا تعلیمی معیار جانچنے کیلئے پنجاب ایجوکیشن کمیشن نےنئی پالیسی کا اعلان کردیا گیا ۔طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو "فارمیٹو اسسمنٹ پالیسی " سے جانچہ جائے گا۔
پنجاب ایجوکیشن کمیشن کی جا نب سے سکولوں میں بچوں کا تعلیمی معیار جانچنے کیلئےنئی پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت تعلیمی کارکردگی کو "فارمیٹو اسسمنٹ پالیسی " سے جانچہ جائے گا۔ نئی پالیسی کی منظوری پنجاب کابینہ سے بھی لے لی گئی۔
پنجاب ایجوکیشن کمیشن کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں پری سکول ، دوسرے میں پرائمری اور تیسرے میں ایلمنٹری سکولوں میں پالیسی نافذ کی جائے گی، نئی امتحانی پالیسی کے نفاذ کیلئے اساتذہ کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی ۔ نئی پالیسی کے تحت بچوں کا ٹیسٹ ہر چیپٹر کے اختتام پر لیا جائے گا،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نئی پالیسی کےتحت آئندہ نصاب میں چند تبدیلیاں کرے گا ۔ سکول ایجوکیشن حکام کاکہنا تھا کہپروگرام مانٹریننگ اینڈ ایمپلمنٹ شن یونٹ سکولوں میں جاکر پالیسی کےنفاذ کا جائزہ لے گا ، نئے طریقہ تدریس سے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔