ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی منصوبے کا سپریم کورٹ میں دفاع کریں گے۔ عمران خان

راوی منصوبے کا سپریم کورٹ میں دفاع کریں گے۔ عمران خان
کیپشن: Imran Khan
سورس: Screen grab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت  راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبے کو کالعدم قرار دینے کے   فیصلے    کے خلاف سپریم کورٹ  میں اپیل دائر کرے گی  ،   یہ شہروں  کی بغیر  منصوبہ بندی کے تعمیر  میں ہونے والی غلطیوں کو درست کرنے کا بڑا منصوبہ ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ 
وزیراعظم عمران خان نے آج منصوبے کی جگہ کا دورہ کیا اور  کہا ہے کہ حکومت  راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبے کو کالعدم قرار دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے    کے خلاف سپریم کورٹ  میں اپیل دائر کرے گی  جہاں اربن ڈیویلپمنٹ اور شہری سہولتوں کے پس منظر میں  اس منصوبے کی اہمیت  کو       اجاگر کرتے ہوئے  اسے بہترانداز میں پیش کیا جائےگا،  منصوبہ بارے ہائوسنگ سوسائٹی ہونے کا تصور درست نہیں بلکہ یہ شہروں  کی بغیر کسی منصوبہ بندی کے تعمیر  میں ہونے والی غلطیوں کو درست کرنے کا بڑا منصوبہ ہے

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب حکومت دو کروڑ  پودے لگائے گی اور جس سے  شہر میں  زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بلند  کرنے میں مدد ملے گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  20 ارب ڈالر کے       اس  منصوبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے اور مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ کے باعث لاہور ایک نیا شہر بننے جا رہا ہے،اسلام آباد کے بعد پلاننگ کے تحت پہلی بار لاہور دوسرا بڑا شہر  ہو گا، اس منصوبہ کے تحت ہی دریائے راوی کا بچائو ممکن ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وہ پہلی حکومت ہے جس نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا ذمہ اٹھایا ہے۔  وزر اعظم نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا،حکومت اس  فیصلے    کے خلاف سپریم کورٹ  میں اپیل دائر کرے گی  جہاں اربن ڈیویلپمنٹ اور شہری سہولتوں کے پس منظر میں  اس منصوبے کی اہمیت  کو       اجاگر کرتے ہوئے  اسے بہترانداز میں پیش کیا جائےگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قو م کو بتانا چاہتا ہوں کہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ہمیں نئے شہر بسانا پڑیں گے کیونکہ نئے شہر بسانے سے بڑے شہروں پر پڑنے والا دبائو کم ہو گا ،یہ منصوبہ پھیلتے ہوئے لاہور کے لئے بہت ضروری ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ کا مقصد دریائے راوی کے آبی ماحول کو بہتر بنانا ہے تاکہ دریاکے پانی کو محفوظ کرکے آئندہ نسلوں کی پانی اور خوراک کی ضروریات پوراکرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی بہتر بنایا جا سکے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  لاہور شہر جو کہ خوبصورت باغات، تاریخی عمارتوں اور اپنی ثقافت  کے حوالے سے جانا جاتا تھا، اب آبادی کی نقل مکانی، آلودگی اور زمینی پانی کی آلودگی کا شکار ہو چکا ہے، راو ی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ سے نہ صرف لاہوریوں کیلئے پانی کی کمی کے بڑھتے ہوئے بحران، آلودگی کو روکنے کے لئے مددگار ثابت ہو گا ، اس شاندار منصوبہ سے دریائے راوی جو سوکھ کر گند کی شکل اختیار کر چکا ہے اس کو دوبارہ ایک دریا کی شکل ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ راوی ریور فرنٹ منصوبہ سے زیر زمین  سے صاف پانی  اور ماحولیاتی تحفظ حاصل ہو گا،  منصوبہ سے گھریلو اور صنعتی کچرے سے بھرا ہوا راوی دریا صاف ہوجائے گا اور لاہور کے رہائشیوں کی پانی کی ضروریات پوری ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ  آئندہ چند سالوں کے دوران  لاہوریوں کو صاف پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ صنعتی پھیلائو کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی ہے اور صنعتوں کا گندا پانی زمینی پانی کو آلودہ کر رہا ہے، کسی بھی حکومت نے اس حوالے سے کوئی بھی منصوبہ شروع نہیں کیا تھا ،یہ پی ٹی آئی حکومت کا ہی طرہ امتیاز ہے کہ مقامی شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے ایک شاندار منصوبہ شروع کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا ذمہ اٹھایا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ میڈیا عوام میں اس منصوبہ بارے آگاہی پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے بنڈل آئی لینڈبنانے جا رہے ہیں جو کہ ایک نیا شہر ہو گا۔