ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کوخوشخبر ی سنا دی

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے اور رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں بجلی بند نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے رواں سال موسمِ گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کر دی اور  کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سحور و افطار میں کوئی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جبکہ سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے تھر مٹیاری پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے عمل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام مقررہ مدت میں پورا کیوں نہیں ہوا، مںصوبے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ شہباز شریف نے این ٹی ڈی سی بورڈ کی ازسر نو تشکیل کی بھی ہدایت کی۔