پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل سیزن فور کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے کہا پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہونگے، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ 

احسان مانی کا کہنا تھا تمام فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لے کر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے، فرنچائز مالکان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

 ُپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی بی کے فیصلے کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ پاکستان آئے گا،  ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔ 

واضح رہے پاکستان بھارت  کشید گی کے باعث پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں شیڈول آخری 8میچوں کا انعقادخطر ے میں پڑ گیا تھا۔