ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹروے ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ کو بند کردیا گیا، موٹروےایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ موٹروےایم 4 عبد الحکیم سے فیصل آباد تک بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔