(اقصیٰ سجاد)شہرلاہور میں شدید دھند کا راج۔ ،حد نگاہ میں نمایاں کمی سامنے آگئی۔سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ہوا میں نمی کا تناسب 93فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ،ائیرکوالٹی انڈیکس 233ریکارڈ کی جا رہی ہے۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ ڈی ایچ اے فیز8میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 299 ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ 263،خانہ سلیم فرہنگ میں آلودگی کی شرح 235ریکارڈ کی جا رہی ہے۔محکمی۔موسمیات کی جانب سےآئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت پڑنے کے انکشافات ظاہر کیے گئے ہیں۔