ویب ڈیسک: آسٹریلوی کمپنی کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس میں انسان لکھنے کی بجائے اپنے خیالات کو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی برین کمپیوٹرائزڈ کمپنی کی جانب سے 62 سالہ ذہنی مریض میں بی سی آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے دماغی حصے میں چپ لگائی گئی جس پراس کی جانب سے ہیلو دنیا کی ٹویٹ شیئر کی گئی۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا تجربہ کامیاب رہا۔
ماہرین صحت کی جانب سے بھی بی سی آئی ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بی سی آئی ٹیکنالوجی فالج کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوگی جس سے وہ باآسانی لوگوں کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں۔