ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کی شامت آگئی

crackdown on High Court orders
کیپشن: Without license
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ہائی کورٹ کے احکامات پر ون وے ٹریفک کی خلاف اور بغیر لائسنس کریک ڈاؤن جاری، چند روز میں ہی پچپن ہزار ون وے خلاف ورزی کرنے والوں کے دو دو ہزار روپے کے چالان,بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے بیس ہزار سے ذائد ڈرائیورز کے بھی چالان ہو گئے.

 ہائی کورٹ کی جانب سے ٹریفک پولیس کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بغیر لائسنس گاڑی چانے والوں کے خلاف دو دو ہزار روپے کے چالان کرنے کے احکامات دیئے گئے جس کے بعد سے ابتک ٹریفک پولیس نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 55 ہزار 434 چالان کئے گئے.

اسی طرح بغیر ڈرائیونگ لائسنس 20 ہزار 465 گاڑیوں کا چالان ٹکٹ جاری کئے گئے.ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کارروائی سے ٹریفک حادثات میں 90 فیصد بہتری آئی، سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو دو دو ہزار روپے جرمانہ کئے جارہے ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer