لاہور سمیت پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز بند، مریض خوار ہوگئے

لاہور سمیت پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز بند، مریض خوار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) لاہور سمیت پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز تیسرے روز بھی جزوی طور پر بند، مریض جان بچانے والی ادویات کے حصول کیلئے رل گئے، دو بڑوں کی لڑائی میں نقصان مریضوں کو ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف  آل پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں زیادہ تر میڈیکل سٹورز بند ہیں جبکہ کچھ بڑے سٹورز کھلے ہیں، جو من مانی قیمتوں پر ادویات فروخت کر رہے ہیں، مریضوں کے لواحقین جان بچانے والی ادویات کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

 میڈیکل سٹور ز مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جائیں گے، سٹورز بند رکھیں گے۔ دوہزار سترہ ترمیمی ایکٹ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، استحصال بند کیا جائے اور ایکٹ میں ہونے والی تبدیلی کو واپس لیا جائے۔ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ایک دفعہ پھر دھرنا دیا جائے گا۔