سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست

سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرنے کے لئے 2اکتوبر تک کی مہلت دے دی۔ فاضل جج نے قرار دیا عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا تو چیف سیکرٹری پنجاب کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ نےسربراہ چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل کی درخواست کی سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمد پیش ہوئے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے کہا حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہے,  کمیٹی بنائی گئی۔ جس نے اپنی رپورٹ وزیراعلٰی کو بھجوائی ہے۔ وزیر اعلٰی نے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کرنا ہے۔ عدالت کچھ مہلت دے ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے جوڈیشل کمیشن یا ٹربیونل بنانے کا اختیار حکومت کا ہے عدالت کا نہیں۔ایشوکیاہے? آپ اس بارےمیں فیصلہ کریں , حکومت نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کرکے عدالت کو بتادے.عدالت نےمزید سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی ۔