ہمارے ادارے اس حد تک مجبور ہوگئے کہ انہیں پریس کانفرنس کرنا پڑی، فضل الرحمان

ہمارے ادارے اس حد تک مجبور ہوگئے کہ انہیں پریس کانفرنس کرنا پڑی، فضل الرحمان
کیپشن: Fazal-ur-Rehman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان سے بڑے ملین مارچ اور آزادی مارچ کیے ہیں۔ ہم بھی ریاست اور اداروں پر تنقید کرتے تھے کہ وہ جانبدار ہیں، مگر ہمارے کسی طرز عمل سے ریاست کو کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا۔

 چینیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین کو پتا ہے ہماری حکومت چند ماہ کی رہ گئی ہے، اس کے باوجود وہ ہمارے پر انویسٹمنٹ کر رہا ہے۔ اسی حوالے سے آج اسلام آباد میں پاک چائنا معیشت پر اہم اجلاس ہو رہا ہے، لیکن عمران خان پھر دھرنا دے کر چین کو ہم سے دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

فضل الرحمان نے کہا کہ اگر کوئی بھی ریاست معاشی طور پر تباہ ہو جائے تو  وہ ملک ختم  ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے بھی اپنے دور حکومت میں معیشت کو تباہ اور ملک کو کھوکھلا کیا تھا۔ آج پھر وہی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے اس وقت میدان میں اترتے ہیں جب کسی کے کردار اور حرکات سے ریاست کو خطرہ ہو، اور آج وہ ادارے بھی عمران خان اور اس کے منفی کردار پر بول پڑے ہیں۔ ہمارے ادارے اس حد تک مجبور ہوئے کہ انہیں میڈیا پر پریس کانفرنس کرنا پڑگئی، ہمارے ادارے کو عمران کا کچا چٹھا دنیا کے سامنے رکھنا پڑا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر