ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 36 ارب ڈالر اضافہ، ٹیسلا کھرب ڈالر کمپنی بن گئی

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 36 ارب ڈالر اضافہ، ٹیسلا کھرب ڈالر کمپنی بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  ٹیسلا ای کار کمپنی کھرب ڈالرکمپنیوں  ایپل ، مائکروسافٹ، ایمازون اور گوگل کی صف میں شامل ہوگئی ۔ یادرہے ٹیسلا ان سب کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے کم وقت میں یعنی محض گیارہ سال کے عرصے میں ٹریلین ڈالر کمپنی بننے  والی دوسری کمپنی ہے۔ 
 25 اکتوبر کا دن نہ صرف ایلون مسک بلکہ ٹیسلا کے لئے بھی ایک بڑا دن تھا جس کمپنی کے حضی میں 12 فیصد اضافہ ہوا  اسٹاک مارکیٹ کی یہ بڑی چھلانگ لگنے کی وجہ عالمگیر کاررینٹ کمپنی ''ہرٹز'' کی جانب سے ٹیسلا کو ایک لاکھ کاروں کا  چار ارب ڈالر مالیت کا آرڈر تھا ۔ اب ایلون مسک  تقریبا 300 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔ ٹیسلا کے شئیرز کی قیمت ایک روز میں 14.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1045.02 ڈالر ہوگئی۔ تین سال قبل ٹیسلا محض 50 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی تھی ۔
 فوربس کے مطابق اب ایلون مسک دنیا کے امیر ترین آدمی ایمازون کے بانی جیف بیزوس جن کے اثاثوں کی مالیت 212 ارب ڈالر ہے اور مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔  جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے ایلون مسک نے بوکا شکا ،ٹیکساس امریکا میں  ایک اسٹوڈیو سائز کے اپارٹمنٹ  میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے اثاثوں میں صرف کیلے فورنیا میں چھ سے زائدمینشن ہیں۔