ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’عام انتخابات اپریل میں ہوں گے‘شیخ رشید کا بڑادعوی

’عام انتخابات اپریل میں ہوں گے‘شیخ رشید کا بڑادعوی
کیپشن: Elections
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو عام انتخابات اپریل میں ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے عمران خان کے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں عام انتخابات اپریل میں ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو567 نشستیں خالی ہونگی۔ اگر ایسا ہوا تو پھر اپریل میں عام انتخابات ہوں گے میں پہلے ہی کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خوف وہراس پیدا کیا لیکن پنڈی میں عوام کا سمندر الیکشن کیلیے ریفرنڈم تھا۔ تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ 77 وفاقی وزرا عوام میں نہیں جا سکتے اور گھروں میں قید وبند ہیں۔ تباہ حال معیشت اور سنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔