پاکستان کوملے تحائف کہاں اورکس حالت میں ہیں ؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

پاکستان کوملے تحائف کہاں اورکس حالت میں ہیں ؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کی ویڈیو جاری کردی۔

توشہ خانہ کے تحائف کہاں رکھے جاتےہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی کیا ہدایات ہیں ویڈیومیں تفصیل موجود ہے, ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے توشہ خانہ کے تحائف کو وزیراعظم ہاؤس کی راہداریوں میں لگایاگیاہے, وزیراعظم شہباز شریف نے حسبِ روایت امانت اور دیانتداری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں اور تحائف کو آویزاں کر کے شفافیت کا ثبوت دیا ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ پچھلے دور حکومت میں توشہ خانہ کے تحائف کو غیر قانونی طریقے سے بیچ دیا جاتا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آج تک ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔

توشہ خانہ کیا ہے؟

توشہ خانہ  ایک ایسا سرکاری محکمہ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔

کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے۔یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔

توشہ خانہ تحائف کی نیلامی کا طریقہ کار کیا ؟ 

حکمرانوں کی جانب سے توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے تحائف حکومت کے بنائے ہوئے قواعد کے تحت ہی فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

اگر کوئی سربراہِ مملکت چاہے تو وہ ملنے والے کسی تحفے کو مخصوص رقم ادا کر کے اپنے پاس رکھ سکتا ہے مگر پاکستان اور انڈیا میں ایسے تحائف کی نیلامی بھی کی جاتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ ریاست کے خزانے میں جاتا ہے۔