پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی ) دورہ آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میزبان آسٹریلیا سے دوسرے ٹیسٹ کا آغازکل 29نومبر کو ہوگا جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں حارث سہیل کی چھٹی کا امکان ہے جب کہ امام الحق یا عابدعلی کوبھی موقع دیا جاسکتا ہے۔

فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے جب کہ یاسر شاہ، شاہین آفریدی اور عمران خان میں سے کوئی ایک ڈراپ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دےکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرکھی ہے۔

پہلی اننگز میں جہاں بلے باز ناکام ہوئے وہیںباولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیے، اظہر علی نے کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ ان بلے بازوں میں اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت ہے، بابر اعظم نے عمدہ اننگز کھیلی، محمد رضوان اس ٹیم میں نیا ایڈیشن ہے، وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلا، مجھے یقین ہے کہ انہیں دوسرا موقع ملا تو وہ اچھا کھیلیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer