(وسیم احمد) کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے جاری مہم میں ریسلر انعام بٹ نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا،کہتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین کی اللہ حفاظت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق انعام بٹ نے اپنے گھر سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اس وقت کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف قوم کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں۔ انعام بٹ نے کہا کہ عوام کو چاہیے وہ گھروں میں بیٹھیں تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے کیوں کی اس وبا پر عوام کے تعاون کے بغیر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ انعام بٹ نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے قوم کے مسیحا ہیں۔
کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنیوالے ڈاکٹرز ہمارے ہیرو ہیں اور آج میں اپنے ان ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔۔
— Inam Butt (@InamTheWrestler) March 26, 2020
Pround of u DR. UMAR & DR SAIMA #COVID2019 #CoronavirusLockdown #StayHomeSaveLives #coronavirusinpakistan pic.twitter.com/GuLSiCRqzZ