این ڈی ایم اےکا طلبہ کےلئےمصوری، فوٹوگرافی،شارٹ فلم کےمقابلوں کا اعلان

NDMA throws art competitions for youth, City42
کیپشن:  این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لئے 18سال سے زائد عمر کے طلبہ کے لئے آرٹ کے مقابلہ کا اہتمام کیا ہے جس کی تفصیل ایکسپو کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے18 سال سے زائد عمر کے طلبا کیلئے مصوری، فوٹو گرافی اور شارٹ فلم کے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا. 

 پہلی پوزیشن کیلئے ایک لاکھ، دوسری پوزیشن کیلئے 75,000  جبکہ تیسری پوزیشن کو 50,000 روپے تک کیش انعامات دئیے جائیں گے۔


مقابلے کا مقصد نوجوان نسل میں آفات سے متعلق آگاہی بڑھاناے. 
این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طلباء اپنا آرٹ ورک 8 جولائی تک جمع کراسکتے ہیں. 
نتائج کا اعلان پاکستان کے پہلے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ایکسپو میں کیا جائے گا. 

  مقابلے کے موضوعات و شرائط ایکسپو کی ویب سائٹ اور ٹویٹر پر موجود ہیں.