ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سشمیتا سین  کو  شادی کی پیشکش کر نے والے کو اداکارہ کے بوائے فرینڈ نے کیا جواب دیا؟

sushmita sen
کیپشن: sushmita sen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اگر بات کریں بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی تو سبھی جانتے ہیں وہ ماضی میں مس یونیورس بھی رہ چکی ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین نے اپنی دونوں بیٹیوں اور بوائے فرینڈ روہمن شال کے  ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کیا۔اسی دوران سشمیتا سین کو سوشل میڈیا پر مداح نے شادی کی پیشکش کرڈالی۔ ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟اس سےقبل کہ مداح کو سشمیتا سین کوئی جواب دیتیں اس سے پہلے ہی اُن کے بوائے فرینڈ روہمن شال نے کہا کہ ہرگز نہیں۔روہمن شال کا یہ جواب سُننے پر بہت سے مداحوں نے اُن کی تعریف کی ۔

 لائیو سیشن کے دوران ہی بالی ووڈ اداکارہ کو مداح کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی جس پر سشمیتا نے حامی بھر لی۔

 واضح رہے کہ سشمیتا سین بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں ۔ وہ 19 نومبر 1975 کو پیدا ہوئیں ،اٹھارہ سال کی عمر میں "مس یونیورس" کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔بہترین اداکاری کی وجہ سے مختلف ایوارڈز حاصل کیے انہیں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔مس یونیورس کا اعزاز جیتنے کے بعد انہیں مختلف فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی اور انہوں نے  اداکاری کا آغاز فلم "دستک "سے کیا جو 1996 میں ریلیز ہوئی. ان کی پہلی کامیاب کمرشل تامل فلم "رت جگا" ہے جو 1997 میں ریلیز ہوئی اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹیج پر بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔